اتراکھنڈ کے پریشانی میں مبتلا سابق وزیراعلی ہریش راوت کو آج اس وقت کافی راحت مل گئی جب ریاستی ہائی کورٹ نے کانگریس کے ان 9 باغی ممبران اسمبلی کی عرضی مستر کردی ہے جنہوں نے مارچ
میں اسمبلی اسپیکر کی جانب سے خود کو نااہل قرار دیئے جانے کے خلاف اپیل کی تھی۔
عدالت کا کہنا ہے کہ وہ نااہل ہی رہیں گے۔
دہرہ دون میں مسٹر راوت کی رہائش گاہ کے باہر خوشیاں منائی جارہی ہیں۔